پاکستان اور چین کے تیسرے تجارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

حکومت تجارتی اصلاحات متعارف کروا رہی ہے:زاہد حامد
21 مارچ 2014 (21:29)
0

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے استحکام کیلئے تجارتی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔
انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے تیسرے تجارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری مصنوعات کے لئے صنعتی شعبے اور یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر نمائش کا بھی افتتاح کیا۔