یہ بات وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں نادرا کے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

حکومت طالبان براہ راست مذاکرات چند روز میں متوقع
21 مارچ 2014 (21:23)
0

حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان پہلی باضابطہ براہ راست بات چیت آئندہ چند دن میں ہوگی۔
یہ بات وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعہ کوتیسرے پہر اسلام آباد میں نادرا کے اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات کا انتہائی نازک مرحلہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اسے ذرائع ابلاغ کی رنگ آمیزی کے بغیر باوقار انداز میں آگے بڑھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی بعض قوتیں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں نے اپنے طور اطوار درست نہ کیے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ نادرا کی کارکردگی میں بہتر ی کے لئے کئی فیصلے کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نادرا کے باقاعدہ چیئرمین کی تعیناتی کا عمل انتہائی شفاف انداز میں جاری ہے۔