انہوں نے کہا قوم کو مذاکرات کے اچھے نتیجے کی توقع رکھنی چاہیے۔

حکومت خون خرابے کے بغیر قیام امن چاہتی ہے:پرویز رشید
21 مارچ 2014 (21:22)
0

وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ حکومت کسی خون خرابے کے بغیر قیام امن چاہتی ہے۔
جمعہ کے روز لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان دونوں کی کمیٹیاں مذاکرات کی جگہ کے بارے میں بات چیت کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا قوم کو مذاکرات کے اچھے نتیجے کی توقع رکھنی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں پرویزرشید نے کہا حکومت پارلیمنٹ اور عدلیہ ایک دوسرے کیلئے تقویت کا باعث ہیں۔
انہوں نے کہا دوست ملکوں سے مالی امداد ملنا کوئی نئی بات نہیں \' انہوں نے ذرائع ابلاغ سے کہا کہ وہ اس قسم کی کسی امداد پر نکتہ چینی سے گریزکریں
چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق وزیر اطلاعات نے کہا حکومت اس معاملے پر قائد حزب اختلاف سے مشورہ کر رہی ہے۔
کلیدی اسامیوں پر تعیناتیوں میں تاخیر کے بارے میں انہوں نے کہا کلیدی عہدوں پر تعیناتیاں تیس دن کے اندر کر دی جائیں گی۔
سندھ میں امن عامہ سے متعلق وزیر اطلاعات نے کہا قابل افسوس واقعات صرف پاکستان ہی میں نہیں ساری دنیا میں ہوتے رہتے ہیں۔

 

پرویز رشید نے کہا توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بجلی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے اور بلوچستان ، جام شورو ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر قائم کئے جارہے ہیں۔

 

 

اُنہوں نے کہا کہ نیلم جہلم بجلی گھر اگلے سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔

 

 


وزیر اطلاعات نے بعد میں ایک تصویری نمائش کا افتتاح کیا ۔ اُنہوں نے ملک کا اعتدال پسند تشخص اُجاگر کرنے پر مصوروں کے کام کی تعریف کی ۔