اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کھاد کی پیداوار میں رکاوٹ بننے والے عوامل کے تعین کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی۔

 ملک میں ایک لاکھ70ہزار ٹن کھاد کا شارٹ فال
21 مارچ 2014 (21:20)
0

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نجکاری کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان سٹیل ملز کی تشکیل نو کیلئے تجاویز پیش کرے۔
کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہوا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کھاد کی پیداوار میں رکاوٹ بننے والے عوامل کے تعین کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ طلب اور مقامی پیداوار کومدنظر رکھتے ہوئے ایک لاکھ ستر ہزار ٹن کھاد درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔