عبدالمالک بلوچ کوئٹہ میں ترک سفیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی غیرملکی سرمایہ کاروں کوتحفظ فراہم کرنیکی یقین دہانی
21 مارچ 2014 (15:28)
0


پاکستان میں ترکی کے سفیر بابرGirgin نے کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ترک سفیر نے کہا کہ بلوچستان حکومت ترکی کے ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے کے نظام کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں میٹروبس سروس شروع کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش بھی کی۔

 


ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں تجارت ، کان کنی ، ماہی گیری ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترکی کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ سمیت تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔