ممنون حسین نے یہ بات یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں ثقافتی ورثے سے متعلق ایک نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔

صدرکاپاکستان کی عظیم ثقافت کودنیاکےسامنےپیش کرنےکی ضرورت پرزور
21 مارچ 2014 (15:19)
0

 صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان کی عظیم ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اسکے حقیقی تشخص کو اجاگر کیا جا سکے۔

 

انہوں نے یہ بات لوک ورثہ میوزیم کے دورے کے موقع پر کہی جہاں انہوں نے یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں ثقافتی ورثے سے متعلق ایک نمائش کا افتتاح کیا۔

 

 


صدر نے لوک ورثہ میوزیم کا دورہ کیا اور گلگت بلتستان ، آزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں کے مختلف سٹالوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔


صدر نے وہاں پر رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی ورثے کی نمائش نہ صرف ایک نمایاں شناخت کو ظاہر کرنے کے لئے اہم ہے بلکہ ان اقدار کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا چاہئے۔

 

انہوں نے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے اور ثقافتی نمائش کا اہتمام کرنے والوں کی کوششوں کو سراہا۔اس نمائش کا اہتمام وزارت اطلاعات ونشریات اور قومی ورثے نے کیا ۔

 

 ===================================================================================پاکستان آسٹریلیا کے ہائی کمشنر پیٹر ہیورڈ نے آج اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان آسٹریلیا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔