امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام دیرینہ تنازعات پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 پاکستان اورامریکہ کی سڑٹیجک شراکت داری پر توجہ مرکوز
21 مارچ 2014 (12:35)
0

آج( جمعہ کو) واشنگٹن میں ایشیاء سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بھارت پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کا مثبت جواب دے گا۔

 

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ آگے بڑھنے کیلئے مذاکرات کے ذریعے ایک وسیع البنیاد جامع اور سڑٹیجک شراکت داری پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

 


انہوں نے امریکی ڈرون حملوں جیسی دیگر رکاوٹوں کو موثر انداز میں دور کرنے کی ضرورت پر زور دیااور سیکورٹی ، اقتصادی ترقی اور توانائی کے شعبوں میں درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے حکومت کی کوششوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

 


افغانستان کے بارے میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ اس سال صدارتی انتخابات کے انعقاد سے افغانستان میں ایک نیا دور شروع ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان قیادت میں افغان مصالحتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔