یہ بات امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان لارا لوکاس میگنوسن نے واشنگٹن میں بتائی جو نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں لگائے گئے الزامات سے متعلق سوال کا جواب دے رہی تھیں۔

 یقین نہیں رکھتےکہ اعلیٰ پاکستانی حکام کواسامہ کی موجودگی کاکوئی علم تھا:امریکہ
21 مارچ 2014 (12:08)
0

امریکہ نے کہا ہے کہ اس پر یقین رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ اعلی پاکستانی حکام کو القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق کوئی علم تھا جسے دوہزار گیارہ میں ایبٹ آباد میں ایک کارروائی کرکے ہلاک کیا گیا۔

 

یہ بات امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان لارا لوکاس میگنوسن نے واشنگٹن میں بتائی جو نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں لگائے گئے الزامات سے متعلق سوال کا جواب دے رہی تھیں۔

 


ادھر الزامات کا جواب دیتے ہوئے واشنگٹن میں پاکستان سفارتخانے کے ایک ترجمان نے بتایا اعلی امریکی عہدیداروں نے متعدد مواقع پر علی الاعلان کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ کی موجودگی سے حکومت پاکستان اور اس کے کسی ادارے کے تعلق کی بارے میں کوئی خفیہ اطلاع نہیں ملی ہے۔