صحافیوں کے تحفظ سے متعلق کمیٹی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف ہر جرم اور ذرائع ابلاغ کے دفاتر پر حملوں کی تحقیقات کی جائے گی۔

21 مارچ 2014 (11:40)
0

سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نذیر سعید نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کریگی تاکہ وہ محفوظ ماحول میں اپنے فرائض ادا کرسکیں۔اسلام آباد میں صحافیوں کے تحفظ سے متعلق کمیٹی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف ہر جرم اور ذرائع ابلاغ کے دفاتر پر حملوں کی تحقیقات کی جائے گی۔

 

سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کو زندگی بیمہ کی فراہمی کیلئے طریقہ کار وضع کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی سیل قائم کیا جارہا ہے۔