یہ بات پاکستان میں یورپی یونین کے سفیرلارس گنر نے اسلام آباد میں ایک استقبالیہ تقریب میں بتائی۔

 یورپی یونین اورپاکستان کےدرمیان مذاکرات منگل کوہونگے
21 مارچ 2014 (10:10)
0

یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک مذاکرات کا دوسرا مرحلہ منگل کو برسلز میں شروع ہوگا، یہ بات پاکستان میں یورپی یونین کے سفیرلارس گنر نے اسلام آباد میں ایک استقبالیہ تقریب میں بتائی۔

 

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور خارجہ امور کیلئے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز جلد برسلز جائیں گے اوریورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات کرکے دوہزار بارہ میں دونوں فریقوں کے درمیان پانچ سالہ پروگرام پر تبادلہ خیال کرینگے۔

 

 

ایک سوال پر یورپی یونین کے سفیر نے کہا پاکستان کی جمہوری طور پر منتخب حکومت طالبان سے مذاکراتی عمل سے متعلق جو بھی فیصلہ کریگی ہم اس کی حمایت کرینگے۔