اسلام آباد میں تیل اور گیس کے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس سے توانائی کے بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہرین کو اکٹھا ہونے کا موقع ملے گا۔

حکومت توانائی بحران پرقابو پانےکیلئےکام کررہی ہے:شاہد
21 مارچ 2014 (09:44)
0

پٹرولیم اورقدرتی وسیلوں کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے مختلف محاذوں پر کام کررہی ہے۔

 

اسلام آباد میں تیل اور گیس کے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس سے توانائی کے بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہرین کو اکٹھا ہونے کا موقع ملے گا اور وہ پاکستان میں تیل اور گیس کی صنعت کے اہم مسائل اور معاملات کا تجزیہ کرسکیں گے۔


وفاقی وزیرنے شرکاء سے کہا کہ وہ قابل عمل حل کے ساتھ آگے آئیں اور پوشیدہ وسائل خصوصاً گیس کے ان ذخائر کی تلاش کا کام کریں جو ابھی دریافت نہیں ہوئے۔