اسلام آباد میں ایک پولو گراونڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ترقی امن اور خوشحالی کی ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔

حکومت مسائل حل کرنےکیلئے ٹھوس کوششیں کررہی ہے:صدر
21 مارچ 2014 (09:40)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے بحرانوں سے نکالنے کیلئے ٹھوس کوششیں کررہی ہے۔

 

اسلام آباد میں ایک پولو گراونڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ترقی امن اور خوشحالی کی ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔
صدر نے کہا کہ موجودہ بحران نے حکومت کے اس عزم کو مزید تقویت دی ہے کہ معاشی تسلسل برقرار رکھا جائے وسائل پیدا کئے جائیں اور اس ملک کو آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ کیا جائے۔


ممنون حسین نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اورملک کی دیرپا اور اقتصادی ترقی میںاپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کیلئے تعلیم اورکھیل کے شعبوں میں ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا کررہی ہے۔