آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، اردوان
21 جون 2017 (22:42)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے یہ بات آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اردوان نے کہا کہ پاکستان اسلامی ممالک کیلئے انتہائی اہم کردار اد ا کررہا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔