پاکستان کی پنجگور میں ایرانی ڈرون مار گرانے کی تصدیق
21 جون 2017 (22:35)
0

پاکستان نے گزشتہ پیر کو پاک ایران سرحد پر پنجگور سیکٹر میں ایران کا جاسوس طیارہ مارگرایا تھا ۔
بدھ کے روز اسلام آباد سے جاری دفترخارجہ کے بیان کے مطابق پاک فضائیہ نے ڈرون کو نشانہ بنایا جو نامعلوم تھا اور وہ پاکستانی فضائی حدود کے تین چار کلومیٹر اندر پرواز کررہا تھا ۔
پاکستان نے ایرانی حکام کے ساتھ بھی اس ڈرون طیارے کومارگرانے سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا ہے کیونکہ یہ نامعلوم تھا اوراس کی پرواز سے متعلق پہلے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ۔