عید الفطر، سعد رفیق کی داخلی وخارجی راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایت
21 جون 2017 (22:33)
0

پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں عیدالفطر کے دوران ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کیلئے سیکیورٹی کا منصوبہ جاری کیا ہے ۔
ریلوے کے ترجمان کے مطابق ریلوے کے وزیرخواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر تمام ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہراسٹیشن کے خارجی اور داخلی راستے پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کریں اوروہاں اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کریں ۔
انہوں نے کہاکہ مشتبہ عناصر پرنظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اورانھیں کسی بھی سٹیشن کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیاجائے گا ۔