نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے

پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں
21 جون 2017 (22:30)
0

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کاخواہاں ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پاکستان ، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے حالیہ افغان امن عمل میں حصہ لیا ہے اور فریقین نے اتفاق ظاہر کیا کہ دونوں ملکوں کو خطے میں امن کیلئے ملک کر کوششیں کرنی چاہئیں ۔
نفیس ذکریا نے کہاکہ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے ۔