آصف باجوہ نے کہا کہ صوبائی اعدادوشمار آئندہ ماہ تک فراہم کئے جا سکتے ہیں۔

قومی مردم شماری کی حتمی رپورٹ اپریل2018تک شائع کر دی جائے گی،چیف کمشنر
21 جون 2017 (21:03)
0

مردم شماری کے چیف کمشنر آصف باجوہ نے کہا ہے کہ قومی مردم شماری کی حتمی رپورٹ آئندہ سال اپریل تک شائع کر دی جائے گی جبکہ صوبائی اعدادوشمار آئندہ ماہ تک فراہم کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی صدارت میں الیکشن کمیشن کے ایک اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔
مردم شماری کے کمشنر نے کہا کہ مردم شماری کی ڈیٹا انٹری کا عمل جاری ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن کمیشن مردم شماری کے حتمی اور تصدیق شدہ اعدادوشمار ملنے تک حلقہ بندیوں کا عمل شروع نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کے لئے کم از کم سات ماہ درکار ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ان حالات میں الیکشن کمیشن موجودہ حلقہ بندیوں کے تحت آئندہ انتخابات کرانے پر مجبور ہو گا۔