پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ مذاکرات اور پیشگی شرائط ایک ساتھ نہیں چل سکتے

عبدالباسط پاکستان،بھارت مذاکرات کی جلد بحالی کیلئے پر امید
21 جون 2017 (20:56)
0

بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے امیدظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مذاکرات مستقبل قریب میں بحال ہوں گے۔

انہوں نے بھارتی روزنامے دی ہندو کو ایک انٹرویو میں کہا کہ مذاکرات اور پیشگی شرائط ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو مسائل کے حل کیلئے باضابطہ مذاکرات پر غور کرنا چاہئیے۔
تنازعہ کشمیر کا کوئی بھی حل اس وقت تک قابل قبول نہیں جب تک جموں وکشمیر کے عوام اسے تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جاناچاہئیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات کو مستحکم کرنے کا حامی ہے۔