وزیر مملکت کی زیر صدارت اجلاس میں یوم آزادی کی تیاریوں کی جائزہ۔

یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا،مریم اورنگزیب
21 جون 2017 (20:28)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا 70 واں یوم آزادی بھرپور جوش وجذبے سے منایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں یوم آزادی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ اپنے پروگراموں میں پاکستانی آرٹ ، ثقافت اور ورثے کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کو تاریخی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح اس سال چودہ اگست کی خوشیوں میں ایک نیا رنگ بھرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کامیابی نے عوام کو متحد کیا ہے اور ملک کے کونے کونے میں اس فتح کا جشن منایا گیا۔