شعبہ توانائی میں پائیدار اصلاحات،پاکستان،فرانس کے معاہدے پر دستخط
21 جون 2017 (19:15)
0

پاکستان اور فرانس نے دس کروڑ یورو کے قرضے کی فراہمی کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد ملک میں توانائی کے شعبے میں بہتری لانا ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق محمود پاشا ، فرانس کے سفارتخانے کے ناظم الامور رینے کنسولو اور ترقی کے لئے فرانس کے ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر جیکی Amprou نے بدھ کے روز اسلام آباد مین معاہدے پر دستخط کئے۔
ایشیائی ترقیاتی بنک نے بھی اس پروگرام میں معاونت کیلئے تیس کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دی ہے۔
اس پروگرام کا مقصد توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنا ہے تاکہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے اس شعبے کو زیادہ ارزاں ، پائیدار اور قابل اعتماد بنایا جا سکے۔
وزیر خزانہ اسحق ڈار نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور فرانس کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔