وفاقی وزیرکاپاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 45 سے60 فیصد اضافے کا اعلان۔

حکومت نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا،خرم دستگیر
21 جون 2017 (19:12)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت نے ملک کواقتصادی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے گامزن کر دیا ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں ملک کو دہشت گردی ، لوڈشیڈنگ اور اقتصادی عدم استحکام کا سامنا تھا لیکن مسلم لیگ نون کی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث آج صورتحال کہیں بہتر ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مالاکنڈ ڈویژن اور باجوڑ ایجنسی میں تمباکو کی پیداوار میں اضافے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمباکوکے کاشتکاروں کو فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی او ر خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
وفاقی وزیر نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں پینتالیس سے ساٹھ فیصد اضافے کا اعلان کیا۔