دفاعی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ
21 جون 2017 (17:00)
0

دفاعی پیداوار کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں دفاعی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو ا ہے۔
کمیٹی کا اجلاس اسکے چیئرمین خواجہ سہیل منصور کی صدارت میں بدھ کے روز اسلام آباد میں ہوا
اجلاس کو بتایا گیا کہ دو ہزار چھ سات کے دوران دفاعی برآمدات کا حجم چھ کروڑ تیس لاکھ سے زائد تھا جو رواں سال کے دوران نو کروڑ اسی لاکھ سے زائد ہو چکا ہے۔
کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ مشاق طیارے اور اسکے پرزہ جات کی دوست ممالک کو برآمد کے معاہدوں پر عملدرآمد کے بعد دفاعی برآمدات میں مزید اضافہ ہو