ہر رجسٹرڈ خاندان 100 کلو گرام گندم حاصل کرے گا۔

تھر،سندھ حکومت قحط متاثرین میں مفت گندم تقسیم کرے گی
21 جون 2017 (16:52)
0

سندھ حکومت ضلع تھرپار کر کے قحط سے متاثرہ دو لاکھ ستاسی ہزار خاندانوں میں مفت گندم تقسیم کرے گی ۔یہ عمل ہفتہ کے روز سے شروع ہوگا۔
یہ بات خوراک کے بارے میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے ریڈیو پاکستان حیدر آباد کے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہر رجسٹرڈ خاندان 100 کلو گرام گندم حاصل کرے گا۔
ڈاکٹر مہیش کمار نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ا س سال کے لئے گندم خریداری کا ہدف بارہ لاکھ سے بڑھا کر چودہ لاکھ ٹن کردیا ہے۔