ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھارت میں بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا،زکریا
21 جون 2017 (16:44)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان زکریا نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کے خلاف مظالم کر کے تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا۔

بدھ کے روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھارت میں بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ عالمی میڈیا بھارتی فوج کے مظالم کو اجاگر کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو علاقائی امن کے لئے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔
نفیس ذکریا نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دے۔