حکومت کا دیہی علاقوں کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام
21 جون 2017 (15:56)
0

گلگت بلتستان حکومت دیہی علاقوں کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام شروع کرے گی۔
زرعی ترقی کا عالمی فنڈ اس منصوبے کے لئے فنڈز فراہم کرے گا جو سات سال میں بارہ ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پچاس ہزار ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت لائی جائے گی۔