مقبوضہ وادی میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا مقصد طاقت کے بل بوتے پر لوگوں کو جھکانا ہے: یٰسین ملک
21 جون 2017 (15:22)
0

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک نے بھارتی فوج کی طرف سے شہریوں کو حراساں کرنے اور نوجوانوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا مقصد طاقت کے بل بوتے پر لوگوں کو جھکانا ہے ۔سری نگر میں جاری ایک بیان میں محمد یٰسین ملک نے کہا کہ وردی میں ملبوس دہشت گردوں کو رمضان المبارک، خواتین اور بچوں کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ وہ اپنے راستے میں آنے والے ہر شخص کی تضحیک اوراسے قتل، معذور اور اندھا بنانے سے دریغ نہیں کررہے۔
انہوںنے قابض بھارتی فوج اور اس کے آقائوں کو خبردار کیا کہ و ہ یادرکھیں کہ عام شہریوں کیخلاف دہشت گردی کشمیریوں کو جھکانے پرمجبور نہیں کرسکتی۔ادھر حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیا ن کشید ہ تعلقات کا بنیادی سبب قرار دیا۔
سری نگر کے علاقے سرائی بالا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ دیرینہ تنازع کے حل کیلئے ٹال مٹول اورہٹ دھرمی کی اپنی پالیسی ترک کرکے اور اس کے حل کیلئے مثبت اقدام کرے۔