آسٹریلوی دفاعی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمارے لڑاکا طیاروں نے شامی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے واقعہ کے فوری بعد کارروائیاں روک دی تھیں۔

آسٹریلیا کا شام میں دولت اسلامیہ کے اہداف کیخلاف فضائی حملوں کے دوبارہ آغازکااعلان
21 جون 2017 (14:43)
0

آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ شام میں دولت اسلامیہ کے اہداف کیخلاف فضائی حملوں کادوبارہ آغاز کرے گا جو رواں ہفتے امریکی لڑاکا طیارے کی طرف سے شامی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے بعد روک دئیے گئے تھے۔

آسٹریلوی دفاعی فوج کے سربراہ Mark Binskin نے کینبرا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لڑاکا طیاروں نے شامی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے واقعہ کے فوری بعد کارروائیاں روک دی تھیں تاہم کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے لڑاکا طیارے موصل شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کیلئے عراقی سکیورٹی فورسز سے بھی تعاون کررہے ہیں۔