وزیراعلیٰ پنجاب نے امید ظاہر کی ہے کہ کسان پیکیج کے کاشت کاروں کی خوشحالی پر انقلابی اثرات مرتب ہوںگے۔

file photo

 حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے مربوط اقدامات کئے ہیں:شہباز
21 جون 2017 (14:31)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے مربوط اقدامات کئے ہیں جو قومی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔آج لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں زراعت ، آبپاشی، افزائش ، حیوانات، جنگلات، ماہی پروری اورخوراک کے شعبوں کے لئے ایک سو چالیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ کسان پیکیج کے کاشت کاروں کی خوشحالی پر انقلابی اثرات مرتب ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے مالی سال میں کھادوں پر زر اعانت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کے فروغ کیلئے پنجاب میں کسانوں کوبلا سود قرضے دئیے جارہے ہیں ۔