صوبائی حکومت کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کوبتایا کہ یہ سیل صوبے اور قبائلی علاقوں کے عوام کی مدد کیلئے چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے۔

پشاورمیں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے تعاون سے خصوصی تحفظ سیل قائم
21 جون 2017 (11:57)
0

خیبرپختونخوا حکومت نے منظم جرائم کی روک تھام اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے تعاون سے پشاور میںایک خصوصی تحفظ سیل قائم کیاہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ سیل صوبے اور قبائلی علاقوں کے عوام کی مدد کیلئے چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے۔

عوام ہیلپ لائن نمبر 1425 پر سیل سے مدد حاصل کرسکتے ہیں اور وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موبائل نمبر 0333-3331425 پر مسیج یا وٹس ایپ کرسکتے ہیں۔