چمپئنزٹرافی میں تاریخی فتح قوم کی دعائوں کانتیجہ ہے:سرفراز
21 جون 2017 (09:20)
0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے چمپئنزٹرافی 2017ء میں تاریخی فتح کو قوم اور اپنے خاندان کی دعائوں کانتیجہ قراردیاہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سرفراز نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے پاکستان کے عوام کو جشن کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم میں جونیئراورسینئرکی کوئی تفریق نہیں اور ٹیم میں تمام کھلاڑی ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔

انہوں نے آئی سی سی عالمی کپ2019ء کیلئے ٹیم کا کمبی نیشن مزید بہتر بنانے کی خواہش ظاہر کی۔  سرفراز نے کہاکہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کااعزازپاکستان سپر لیگ کو جاتا ہے۔