پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام پہلے ہی جاری ہے۔

پاک افغان سرحد پر نگرانی کانظام بہتر بنانے کیلئے نئی چوکیوں اور قلعوں کی تعمیر
21 جون 2017 (09:05)
0

پاک فوج اور ایف سی خیبرپختونخواء میں پاک افغان سرحد کے ساتھ نگرانی اور دفاع کی استعداد کار بڑھانے کیلئے نئے قلعے اور سرحدی چوکیاں تعمیر کر رہی ہے۔

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام پہلے ہی جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق باڑ مرحلہ وار لگائی جا ئے گی۔  پہلے مرحلے میں باجوڑ ، مہمند اور خیبر ایجنسیوں میں ، جہاں سے دراندازی کا زیادہ خطرہ ہے ، باڑ لگائی جا رہی ہے۔
بلوچستان سمیت دوسرے سرحدی علاقوں میں باڑ لگانے کا کام دوسرے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا۔