File Photo

پاکستان اور ایران جلد آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں گے:دستگیر
21 جون 2017 (07:14)
0

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ پاکستان اور ایران جلد آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیاہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ آزادانہ تجارت کی جانب پہلے بڑے اقدام کے طورپر پاکستان اور ایران کے مرکزی بنکوں نے چندماہ پہلے ایک معاہدے پر دستخط کئے اور تمام مطلوبہ نوٹیفکیشنزجاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ تجارت کیلئے پاکستانی بنکوں میں فوری طورپر لیٹرآف کریڈٹ کھولنے کی غرض سے مذاکرات جاری ہیں۔
خرم دستگیرنے کہاکہ ہماری باہمی تجارت ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے اور مستقبل میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔