File Photo

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان
21 جون 2017 (07:11)
0

محکمہ موسمیات کی پشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،بہاولپور، فیصل آباد ڈویژنوں اور کشمیر کے مختلف مقامات جبکہ ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اورژوب ڈویژنوں اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے ساحل کے ساتھ چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اوربونداباندی متوقع ہے۔
بدھ کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرات:
اسلام آباداورلاہور 22ڈگری سینٹی گریڈ
کراچی 30
پشاور 26
کوئٹہ 20
گلگت 19
مری 13
اور مظفر آباد 16ڈگری سینٹی گریڈ