بھارتی کرکٹ کوچ انیل کمبلے مستعفی
21 جون 2017 (07:00)
0

بھارت کے کرکٹ کوچ انیل کمبلے اپنی ایک سالہ مدت کے بعد بھارت کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ان کی مدت ملازمت چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ان کی ٹیم کی شکست کے ساتھ ہی ختم ہوگئی تھی۔

بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انیل کمبلے بھارت کی سینئر ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔