File Photo

پاک بھارت مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں: انتونیوگوتریز
21 جون 2017 (06:56)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے کہاہے کہ کئی دہائیوں سے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے سفارتی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انتونیوگوتریز نے کہاکہ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے تین مرتبہ اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے دومرتبہ ملاقات کی تاکہ ا ن کے درمیان مذاکرات شروع کرائے جاسکیں۔ انہوں نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش ظاہر کی۔