پاکستانی سفارتخانہ پاک امریکہ دوستی کی سترویں سالگرہ منائے گا:اعزاز
21 جون 2017 (06:51)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزاز چودھری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ اس سال پاکستان کے سترویں یوم آزادی کے موقع پر پاک امریکہ دوستی کی سترویں سالگرہ منائے گا۔

وہ واشنگٹن میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطارڈنر سے خطاب کررہے تھے۔ پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے اس بات پر زوردیاکہ پاکستانی صحافیوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان اور امریکہ کو مزید قریب لانے کیلئے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں۔