امریکہ پاکستان کو اقتصادی مواقع پیدا کرنے کیلئے 19 ارب روپے فراہم کرے گا
21 جون 2017 (06:31)
0

امریکہ پاکستان کو اقتصادی مواقع پیدا کرنے اور معاشی اور سیاسی اصلاحات پرعملدرآمد کیلئے انیس ارب روپے فراہم کرے گا۔ امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ یہ امداد امریکہ اور پاکستان کے درمیان اشتراک عمل بڑھانے کے معاہدے کے تحت فراہم کی جائے گی جس پرحال ہی میں امریکہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے اوروزارت خزانہ نے دستخط کئے ہیں۔

معاہدے میں امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ مضبوط دوطرفہ سول اور سیکیورٹی تعاون جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیاگیاہے۔