موجودہ حکومت کے دور میں ایراء نے چار سو اڑسٹھ منصوبے مکمل کئے۔

ایرا نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں9982 منصوبے مکمل کرلیے
21 فروری 2016 (12:52)
0

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے ادارے نے خیبرپختونخوا او ر آزاد جموں و کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں نوہزار نو سو بیاسی منصوبے مکمل کئے ہیں۔

2005 کے زلزلے کے بعد ایرا ء کو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کے چودہ ہزار پانچ سو بارہ منصوبوں کی تعمیر کا ہدف دیا گیا تھا اس کے علاوہ ادارے نے خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے سے محفوظ 6 لاکھ گھروں کی تعمیر کی نگرانی کی۔

ایراء نے 66 مختلف اداروں اور محکموں میں نقصانات سے بچنے کی تربیت بھی دی۔  موجودہ حکومت کے دور میں ایراء نے چار سو اڑسٹھ منصوبے مکمل کئے۔