وزیر دفاع نے کہا کہ مجوزہ موٹروے منصوبے سے دور دراز کے علاقوں کو بڑے شہروں سے منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔

سیالکوٹ لاہور موٹروے پر کام جلد شروع کیا جائیگا: خواجہ آصف
21 فروری 2016 (19:07)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ ضلع سیالکوٹ کے عوام کی شرکت کے لئے سیالکوٹ لاہور موٹروے پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے اتوار کے روز سیالکوٹ میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ موٹروے کے منصوبے سے دور دراز کے علاقوں کو بڑے شہروں سے منسلک کرنے میں مدد ملے گی اور سیالکوٹ اور لاہور کے درمیان فاصلہ بھی بڑی حد تک کم ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس بڑے منصوبے سے شہروں کے درمیان تیزرفتار سفر کی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا اور خطے میں اقتصادی سرگرمیاں تیزہوں گی اور روزگار کے مواقع بھی پیداہوں گے۔
اس سے پہلے خواجہ آصف نے کھلی کچہری میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ صنعتوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جاسکے اور وہ پوری استعداد کے مطابق کام کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی استحکام اور ملک میں دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دے رہی ہے۔