وفاقی وزیر نے کہا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا تاہم یہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔

نیب میں اصلاحات مشاورت سے کی جائینگی:پرویز رشید
21 فروری 2016 (09:35)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے نیب آرڈیننس میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے حوالے سے موجودہ قوانین میں مشکلات کا خود اعتراف کیا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی پہلے یہ رائے تھی کہ نیب کے چیئرمین کی تعیناتی بدعنوانی کو تحفظ دینے کیلئے کی گئی ہے اور اب وہ ان کے بڑے مداح بن گئے ہیں۔ یہ ان کا دوغلہ پن ہے۔


اس سے پہلے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا تاہم یہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔  انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے نیب اور اس کے احتساب کے عمل اورطریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جنہیں سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے دور کیا جائے گا۔