اسحق ڈار نے یہ بات غیر ملکی فنڈنگ سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت بارے اقتصادی امور ڈویژن کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیر خزانہ کی غیر ملکی فنڈز کے موثراستعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت
21 فروری 2016 (19:21)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے غیرملکی فنڈز کے موثر اور بروقت استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ بات غیر ملکی فنڈز کے ذریعے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں اقتصادی امور ڈویژن کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اسحاق ڈار نے اقتصادی امور ڈویژن کو منصوبوں پر عملدرآمد کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ ان منصوبوں کو بلاتاخیر مقررہ وقت پر شروع کیا جاسکے۔