توقع ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کل پاک بوسنیا انٹرنیشنل سکول کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

بوسنیا جہلم کے قریب انگلش میڈیم سکول قائم کر رہا ہے
21 فروری 2016 (19:18)
0

بوسنیا جہلم کے قریب ایک انگلش میڈیم سکول قائم کر رہا ہے جو پاکستان کے شعبہ تعلیم میں تعاون کی اس کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ بات پاکستان میں بوسنیا کے سفیر ڈاکٹرNedim Makarevic نے اتوار کے روز اسلام آباد میں کہی انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کل پاک بوسنیا انٹرنیشنل سکول کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
سفیر نے کہا کہ سکول میں ابتدائی طور پر 240 بچوں کو داخلہ دیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں اس تعداد کو دوگنا کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سکول کی تعمیر اس سال اپریل میں مکمل ہو جائے گی۔
بوسنیا کے سفیر Nedim نے آرمی پبلک سکول پشاور پر 2014 کے دہشت گرد حملے کے بعد ایک خصوصی نغمہ بھی تیار کیا جس میں ان کی سکول کے بچوں سے محبت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں کواجاگر کیا گیاہے۔