وفاقی وزیر نے کہاکہ بعض منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔

21 فروری 2016 (15:14)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ حکومت ملکی ترقی کی راہ پر آگے بڑھنا چاہتی ہے اور اس مقصد کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

وہ اتوار کے روز ٹیکسلا میں اورنج فیسٹیول میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔  وفاقی وزیر نے کہاکہ بعض منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔  نیب سے متعلق وزیراعظم نوازشریف کے حالیہ بیان کے حوالے سے وزیراطلاعات نے کہاکہ اس کا مقصد ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کی نشاندہی کرنا تھا۔


انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے دوسرے ریگولیٹری اداروں کے بارے میں بھی بات کی جنہوں نے فیصلہ سازی کے عمل میں تاخیر کی جس کے نتیجے میں ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ ان اداروں کو مطلوبہ رفتار کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔