21 فروری 2016 (15:11)
0

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے تمام فریقوں کی مشاورت سے قومی ٹرانسپورٹ پالیسی وضع کرنے پر زور دیا ہے۔

محتسب سیکرٹریٹ نے یہ بھی ہدایت کی کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس 30 دنوں کے اندر نیشنل روڈ سیفٹی پلان تیار کرے۔
سینئر مشیر قانون احسان احمد کھوکھرنے کہاکہ سالانہ روڈ سیفٹی پلان شاہراہوں کے ڈھانچے کو مزید بہتر اور محفوظ سفر یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔