پاک چین اقتصادی راہداری سے زراعت کو فروغ ملے گا:ڈاکٹر ندیم
21 فروری 2016 (14:32)
0

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم امجد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک میں زراعت کو نمایاں فروغ ملے گا۔

وہ اتوار کے روز اسلام آباد میں زرعی سائنسدانوں اور ماہرین کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں پا ک چین اقتصادی راہداری کے بڑے منصوبے کے تناظر میں مستقبل کی زرعی حکمت عملی پرغورکیاگیا۔

چیئرمین نے کہاکہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل بلوچستان اور شمالی علاقہ جات کے کاشتکاروں کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فوائد سے آگاہ کرنے میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس اہم منصوبے کی تکمیل کے بعد ملک خصوصاً بلوچستان کے کاشتکار اپنی اجناس کو بہتر نرخوں پرفروخت کرسکیں گے۔