ریونیو کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون نے کہا کہ حکومت نے لوڈ شیڈنگ ، افراط زر اور سرمائے کی فراہمی جیسے مسائل پر کامیابی سے قابو پالیا ہے۔

حکومت پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے:اختر
21 فروری 2016 (10:08)
0

ریونیو کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے تحت چھوٹے تاجروں کی سہولت کے لئے ان کے بینک اکائونٹس کو تحفظ دے گی۔

ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد میں رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کی آگہی مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام گمنام بینک اکائونٹس ختم کرنے کے لئے ایک نیابل پیش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اقتصادی اشاریے مثبت ہیں اور حکومت پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

ہارون اختر نے کہا کہ مختلف رکاوٹوں کے باوجود حکومت نے لوڈ شیڈنگ ، افراط زر اور سرمائے کی فراہمی جیسے مسائل پر کامیابی سے قابو پالیا ہے۔