امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم محاذ آرائی کے خاتمے کی شرائط پر اصولی طور پر متفق ہوگئے ہیں۔

شام جنگ بندی:روس کیساتھ عبوری معاہدہ طے پا گیا:کیری
21 فروری 2016 (20:13)
0

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میںجنگ بندی کے حوالے سے روس کے ساتھ ایک عبوری معاہدہ طے پاگیاہے۔
روسی وزیرخارجہ لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پرگفتگو کے بعد جان کیری نے کہا کہ ہم محاذ آرائی کے خاتمے کی شرائط پر اصولی طور پر متفق ہوگئے ہیں جن پر آئندہ دنوں میں عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری ماضی کے مقابلے میں اب جنگ بندی کے معاہدے کے بہت قریب ہے۔