پورے ملک میں شدید تباہی ہوئی ہے جس کے باعث بجلی ، پانی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

فجی میں سمندری طوفان کے باعث50 سے زائد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے
21 فروری 2016 (10:47)
0

فجی میں سمندری طوفان ونسٹن کے باعث پچاس سے زائد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں اور حکومت نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

پورے ملک میں شدید تباہی ہوئی ہے جس کے باعث بجلی ، پانی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ فضائی کمپنیوں نے فجی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔