جنگجوئوں نے پورے قصبے میں چوکیاں قائم کی ہیں اور سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

یمن:القاعدہ کے جنگجوئوں نے مزاحمت کرنے والے گروپ کے 3 ارکان کو ہلاک کردیا
21 فروری 2016 (10:38)
0

جنوبی یمن کے قصبےAhwar میں ایک حملے کے دوران القاعدہ کے جنگجوئوں نے مزاحمت کرنے والے گروپ کے تین ارکان کو ہلاک کردیا ہے۔

القاعدہ کے انتہا پسندوں نے اہم ساحلی قصبے Ahwar کی ناکہ بندی بھی کی ہے۔ جنگجوئوں نے پورے قصبے میں چوکیاں قائم کی ہیں اور سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ 

عدن کے قریب منصورہ میں راکٹ فائر کئے جانے کے بعد شدید دھماکوں کی بھی اطلاعات ہیں۔