جنوبی افریقہ کا سیریز میں کلین سویپ، 71رنزپرڈی ولیئرز مرد میدان قرار۔

ٹی ٹونٹی:انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست
21 فروری 2016 (21:59)
0

جنوبی افریقہ نے دوسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کرلی۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 171 رنز بنائے، جوز بٹلر نے ففٹی سکور کی۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف 14.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اے بی ڈی ولیئرز نے 29 گیندوں پر 71 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے۔
ہاشم آملہ 69 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ عمران طاہر کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔